پشاور: جنگی طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران تباہ

 
0
331

پشاورجون 26 (ٹی این ایس) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر ایک جنگی طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق ٹیک آف کرکے جیسے ہی جہاز تھوڑی سی بلندی پر گیا، اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جہاز کے کپتان نے قریبی آبادی کو بچاتے ہوئے جہاز کو موڑا لیکن کریش لینڈنگ کے دوران ہی اس میں آگ لگ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق جہاز میں سے زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی،دوسری جانب ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے کے کیپٹن اس واقعے میں شہید ہوچکے ہیں، تاہم ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔