قائد محمد نواز شریف اور پارٹی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ میاں محمد شہباز شریف سندھ کے عوام کی محرومیوں کا مداوا کرکے سندھ کو ترقی کا گہوارہ بنائیں گے۔

 
0
315

کراچی جون 26(ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کے فیصلوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہی حقیقی جمہوریت کا حسن ہے. قائد محمد نواز شریف اور مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا میری بھرپور کوشش ہوگی کی مرکزی قیادت کے فیصلوں کو عوام کا پسندیدہ فیصلہ بنا سکوں. پاکستان مسلم لیگ(ن) کو کراچی کی سب سے طاقت ور سیاسی قوت بنانے کے لئے صدر میاں محمد شہباز شریف کی رہنمائی میں کراچی کے ہر شہری کے دروازے پر دستک دوں گا. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کئے جانے پر کارکنوں اور دوستوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات وصول کرتےہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نئے ڈویژنل صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ عہدے میری سیاست کا محور نہیں پارٹی قیادت کے فیصلوں کا احترام میری اصل سیاست ہے. قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا. قائد محمد نواز شریف اور پارٹی کے لئے کسی قربانی سے دریغ ممکن نہیں.کراچی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا شہر بن چکا ہے میاں محمد شہباز شریف سندھ کے عوام کی محرومیوں کا مداوا کرکے سندھ کو ترقی کا گہوارہ بنائیں گے. پاکستان مسلم لیگ(ن) تمام تر مخالفتوں کے باوجود ملک کی بڑی سیاسی قوت بنے گی جس کا نیا مرکز کراچی ہوگا. کراچی کے عوام نے ہر دور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیا لیکن کراچی کی سیاست پر قابض گروہوں نے انتخابی عمل کو بھی ہائی جیک کر رکھا تھا جس کی وجہ سے قائد محمد نواز شریف کے ووٹر کو کھل کر اپنی رائے کے اظہار کا موقع نہیں مل سکا. علی اکبر گجر نے کہا کہ نگران حکومت اگر شفاف انتخابات کروانے میں کامیاب ہوگئی تو کراچی کے تمام حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے شیروں کی کامیابی یقینی ہے۔ پارٹی کارکنوں کے تعاون اور قیادت کی رہنمائی کے ساتھ کراچی کے عوام تک قائد میاں محمد نواز شریف کا پیغام پہنچا کر اپنے اوپر کئے گئے اعتماد پر پورا اتروں گا۔