فیفا ورلڈکپ : ارجنٹائن نے نائیجیریااور کروشیاء بھی آئس لینڈ کوہراکرکر پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا

 
0
362

ماسکو ، جون 27 (ٹی این ایس):   فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹائن نے گروپ میچ میں نائیجیریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ دوسری جانب کروشیاء بھی آئس لینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن اور نائیجیر یا کے درمیان جاری فٹ بال میچ کا فیصلہ ہو گیا ہے اور ارجنٹائن دلچسپ مقابلے کے بعد نائیجیریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب کروشیا اور آئس لینڈ کے درمیان ہونے والا میچ بھی دلچسپ رہا جس میں کروشیا نے آئس لینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔