حالی روڈ پولیس اسٹیشن کی کاروائی،  چوری کی گاڑیوں کو فروخت کرنے والے گروہ کا ایک کارندہ گرفتار۔اسلحہ اور 7 موٹر سائکل برآمد

 
0
307

حیدرآباد، جون 27 (ٹی این ایس): حالی روڈ پولیس اسٹیشن میں ایس پی سٹی زاہدہ پروین نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چوری کی گاڑیوں کو فروخت کرنے والوں پر کامیابی سے ہاتھ ڈالا گیا ہے اور اس ضمن ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

انھوں نے اسکی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ SHO حالی روڈ عبدالرحیم چانڈیو کو مخفی اطلاع ملی کے کچھ لوگ عوام کو بیوقوف بنا کر چوری کی گاڑیاں،جعلی فوٹو کاپی کاغذات پر بیچ رہے ہیں ملزمان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ چوری کی گاڑیوں کے اصل کاغذات کی فوٹو کاپی کرکے ان پر درج گاڑی کے انجن  اورچیچس نمبرز مٹا کر تے فروخت تھے

تھانہ حالی روڈ کے SHO نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے مچھی مارکیٹ کے قریب چھاپہ مار کر ملزم عمران شیخ ولد سعید احمد سکنہ کھوکھر محلہ کو گرفتار کر لیا*ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور 07 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہیں ۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے سٹی مارکیٹ پھلیلی اور لطیف آباد کے مختلف علاقوں سے درجنون گاڑیوں کی چوری کا اعتراف کیا ہے۔