دانیال عزیز توہین عدالت کے مرتکب قرار

 
0
306

اسلام آبادجون 28 (ٹی این ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے کر الیکشن کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے گزشتہ ماہ 3 مئی کو دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا۔

سماعت کے آغاز پر دانیال عزیز عدالت میں موجود نہیں تھے، جس پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کے آنے پر فیصلہ سنایا جائے گا۔بعدازاں دانیال عزیز بھی کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔اس موقع پر سپریم کورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور بکتربند گاڑی بھی سپریم کورٹ کی پارکنگ میں موجود ہے۔