ٹنڈو محمد خان: دوران آٹھ منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

 
0
461

ٹنڈو محمد خان ، جون  29 (ٹی این ایس):   ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان توقیر محمد نعیم کی خصوصی ہدایت پر، ایس ایچ او سٹی اللہ ڈنو پہنور کی سربراہی میں بھاری نفری کے ساتھ، پیر محلہ سٹی میں کارروئی۔

کارروائی کے دوران آٹھ منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت  آکاش،دیو، وجیش، راجیش، رائےچند،اشوک، روشن اور اشوک کے طور پر ہوئی ہے۔

ان کے قبضہ سے چار بیگ تیار مین پڑی،چھہ بیگ مین پڑی کا چورا،مین پڑی بنانے کا دیگر سامان،دو عدد موٹرسائیکل، بلیک ھونڈا 125 اور یونیک 70 cc،نقدی 10700 روپے برآمد ہوئے۔

کارروائی کا مقدمہ سٹی تھانے پر درج۔

ایس ایس پی توقیر نعیم نے پولیس  ٹیم کو شاباشی دی اور اسکے تمام ارکان کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔