سپریم کورٹ :پی آئی اے کوگزشتہ 10سال کا اسپیشل آڈٹ کرنے کا حکم

 
0
309

اسلام آباد جون 29 (ٹی این ایس) سپریم کورٹ نے پی آئی اے کےگزشتہ 10 سال کا اسپیشل آڈٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ادارے میں بھرتیوں اوربرخاستگی پرپابندی عائد کردی۔جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے قومی ائیرلائن کے طیاروں پرمارخورکی تصویربنانے سے متعلق کیس سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے طیاروں پرمارخورکی تصویرلگانے کی بجائے باتھ رومزکوبہترکریں ،پسند و ناپسند کے باعث ادارے کونقصان پہنچا اورجولوگ ذمہ دارہیں ،انہوں نے ہاوسنگ سوسائٹیاں اورفارم ہاوس بنا رکھے ہیں ۔چیف جسٹس نے مزید کہاکہ کیس میں مداخلت کا مقصد پی آئی اے کے خسارے کی وجوہات جاننا ہے، پی آئی اے کی انتظامیہ مضبوط ہاتھوں میں ہونی چاہیے ۔عدالت نے آڈیٹر جنرل پاکستان کوپی آئی اے کے گزشتہ 10سال کا اسپیشل آڈٹ کا حکم  دیا اوراس کے ساتھ ساتھ کیس کا فیصلہ ہونے تک کنٹریکٹ پائلٹس کے علاوہ پی آئی اے میں بھرتیوں اوربرخاستگی پرپابندی عائد کردی ۔سابق مشیر ہوابازی شجاعت عظیم اورسابق ایم ڈی اسلم آغا نے بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے درخواست دائر کی۔