پنجاب اسمبلی کے حلقے 52 اور 54 میں دوبارہ گنتی جاری

 
0
627

گوجرانوالہ جولائی 30(ٹی این ایس):گوجرانوالہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 52 اور پی پی 54 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل دوسرے دن بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پی پی 52 کے کُل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 147 ہے ، جبکہ پی پی 54 میں 137 پولنگ اسٹیشن ہیں۔ان دونوں حلقوں سے ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے ۔پی پی 52 سے ن لیگ کے عادل چٹھہ کی کامیابی پر اعتراض کرتے ہوئے تحریک انصاف کے احمد چٹھہ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔دوسری جانب پی پی 54 سے ن لیگ کے عمران خالد بٹ کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ رضوان اسلم بٹ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 کے 15 اور حلقہ 54 کے 20 پولنگ اسٹیشن کی گنتی کی گئی تھی۔