الیکشن 2018،فارم 49 پر حتمی سرکاری نتائج مرتب

 
0
338

اسلام آباد جولائی 31(ٹی این ایس)عام انتخابات 2018 کے لئےریٹرننگ آفیسرزنےفارم 49 پر حتمی سرکاری نتائج مرتب کر لئے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن اخراجات کے گوشوارے موصول ہونے پرجاری ہوگا۔الیکشن کمیشن نے 4 اگست تک انتخابی گوشوارے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ 4اگست تک اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کا نوٹیفکیشن روک لیاجائے گا۔نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو3 دن کے اندراندر کسی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہوگا،7 اگست کو تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران کی کل تعداد واضح ہوجائے گی اور 8 اگست کو مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق 9 اگست تک تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری ہوجائیں گے جس کے بعد اسمبلیوں کے اجلاس بلائے جائیں گے اور قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اراکین حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر اور پھروزیراعظم کا چناؤ کریں گے۔