میانمار میں سیلاب، تین فوجیوں سمیت دس افراد ہلاک، دس ہزار بے گھر

 
0
496

ینگون31جولائی(ٹی این ایس)میانمار میں مون سون کے نتیجے میں آنے والے سیلاب میں تین فوجی اہلکاروں سمیت کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ ان طوفانی بارشوں کے سبب دس ہزار افراد بے گھر بھی ہوئے۔ میانمار میں فلاحی تنظیم ریڈ کراس نے کہا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ دو صوبوں میں امداد فراہم کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق عالمی ادارہ میانمار میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔