ریسکیو1122نے جشن آزادی اور انٹرنیشنل یوتھ ڈے منایا

 
0
88893

راولپنڈی 12(ٹی این ایس)ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام ضلعی آفیسران کو اپنے اپنے علاقوں میں سیفٹی کے کلچر کو فروغ دینے کی ہدایت کی ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام ضلعی آفیسران کو انٹرنیشنل یوتھ ڈے اور ہفتہ سے جاری آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ہونے والی تقریب میں کہا کہ وہ اپنے اضلاع میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو کمیونٹی سیفٹی پروگرام میں بروئے کار لاتے ہوئے صحت مند اور محفوظ پاکستان کے قیام کے لیے کام کریں۔

انہوں نے ضلعی آفیسران کو تاکید کی کہ ہماری نوجوان نسل میں بہت صلاحیت موجود ہے اس لیے ان نوجوانوں سے وسیع پیمانے پر محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے کمیونٹی سیفٹی پروگرام میں شامل کرتے ہوئے محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزایمرجنسی سروسز ہیڈ کواٹرز میں یوتھ ڈے اور جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس پر وقار تقریب میں ریسکیو1122کی سینئرمینجمنٹ،رضاکاروں اور زیر تربیت ریسکیوکیڈٹس نے بھر پورشرکت کی۔

اس میں موقع پر زیرتربیت کیڈٹس نے مختلف پروگرام کے ذریعے ملک سے محبت کا اظہار کیا جس میں ملی نغمہ و تقریری مقابلہ جات میں حصہ لیا جن کا عنوان تھا کہ ’میں پاکستان کے لیے کیا کرسکتا ہوں‘۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122پنجاب نے رجسٹرار ایمرجنسی سروسزاکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد اور سینئر مینجمنٹ اس خوبصورت اور ولولہ انگیز تقریب کے انعقاد پر مبارک بادیتے ہوے کہا کے ہمیں اپنے آباؤاجداد کی ملک کے لیے دی گئی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے اورہمیں ان کی محنت اور قربانیوں سے حاصل کردہ ملک کو محفوظ سے محفوظ تر بنانے میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔آخرمیں ڈی جی ریسکیو پنجاب نے نمایاپوزیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس میں تعریفی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کیے۔