چیئرمین نیب کا سٹاف آفیسر بن کر شہریوں سے طویل عرصے سے لوٹ مار کرنے والا نوسرباز گرفتار،دوران تحقیقات نیب کے کرپٹ افسران کی پشت پناہی کا انکشاف

 
0
1115

اسلام آباد اگست 30(ٹی این ایس)نیب چیرمین کا سٹاف افسر بن کر اپنے اقرباء کو ٹھیکوں سے نوازنے اور ہاوسنگ اسکیمز سمیت دیگر نجی کاروباری اداروں کو لوٹنے والا نوسر باز دھر لیا گیا،
تھانہ مورگاہ میں دی گئی درخواست اور اسکی بنیاد پر درجFIR کے مطابق محمد اشفاق ولد محمد رمضان خان نامی مذکورہ بہروپئے نے 20اگست کو DHAاسلام آباد کے منتظم برگیڈیئر طارق سعید کو کال کی اور انھیں چیئرمین نیب کا سٹاف آفیسر بنام نعمان جتلایا اور ا ن پر زور دیا کہ ثاقب کیانی نامی شخص کو تعمیراتی کام کا ٹھیکہ دیں،DHAانتظامیہ نے شبہ گزرنے پر جب معاملہ کی اپنی طور پر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے خود کو نیب چیئرمین کا اسٹاف آفیسر جتلا رہا تھا،

FIR

DHA انتظامیہ نے بعد ازاں نیب کے شعبہ I&Vسیل کو مطلع کیا اور وہاں سے مذکورہ شخص کے بہروپئے ہونے کی تصدیق ہوئی
درخواست میں مذید کہا گیا ہے کہ اشفاق نامی مذکورہ شخص 29اگست کو حسیب احمد خان کے ہمراہ DHAآیا اور DHA I-Rکے منتظم سے رابطہ کرتے ہوئے مطالبہ دھرایا تاہم DHAکی انتظامیہ نے فوری طور پر نیب ہیڈکوارٹر زسے رابطہ کیا جس کے بعد نیب حکام نے اسے آکر گرفتار کر لیا۔

Letter

مزید برآں FIRکے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ محمد اشفاق ایک پیشہ ور نوسر بازہے،دسمبر 2017میں شخص مذکورہ کے خلاف پولیس سٹیشن ٹانک خیبرپختونخواہ میں ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت ایک FIRدرج ہو چکی ہے،جبکہ اس کے خلاف MOL(pvt)LTDکو بلیک میل کر کے 90ملین روپے کا مطالبہ کرنے کی شکایت بھی پہلے سے ہی نیب کے I&Vسیل میں موجود ہے۔ٹی این ایس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس سیکنڈل کی تہ تک جانچ کی جائے تو نیب کی صفوں میں موجود کئی کالی بھیڑیں بھی سامنے آسکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اشفاق جیسے کردار کی پشت پر نیب کے اندر افراد موجود ہیں جو ان بہروپیوں کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں۔ سابق ڈی جی نیب راولپنڈی ناصر اقبال مرزا اور ڈائریکٹر نیب رضوان کے بارے میں بھی انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ ملزم کے ان کے ساتھ قریبی روابط رہے ہیں