ملک میں جو10لاکھ افرادٹیکس ریٹرن فائل کررہے ہیں انہیں30لاکھ تک لیجانے کی گنجائش ہے:وزیر خزانہ اسد عمر

 
0
358

اسلام آباد اگست 31(ٹی این ایس) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں جو10لاکھ افرادٹیکس ریٹرن فائل کررہے ہیں انہیں30لاکھ تک لیجانے کی گنجائش ہے جبکہ بیرون ممالک سے ترسیلات میں اضافے کے لئے بھی غور کر رہے ہیں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک کی دوتہائی آبادی روزانہ2ڈالرسے کم کماتی ہے جبکہ پاکستان میں 40 فیصد آبادی کی عمر 18 سال سے کم ہے ،ان سے ٹیکس وصولی کی گنجائش نہیں بنتی ،ملک میں 15 لاکھ 11 ہزار820 افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرایا،جن میں سے 5لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیا،ملک میں جو10لاکھ افرادٹیکس ریٹرن فائل کررہے ہیں انہیں30لاکھ تک لیجانے کی گنجائش ہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ سکوک بانڈ اور ڈائیسپورا بانڈز کا فیصلہ ہو گیا ہے، ایف بی آر کے چیئرمین کے ساتھ اس ہفتے اجلاس ہوگا جس میں ٹیکس اصلاحات کی حکمت عملی پر کام ہوگا،پہلے سے ملک میں ٹیکس اصلاحات پر کافی کام ہوا ہے،اب اس ٹیکس اصلاحات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اسد عمر کا سابق مشیر خزانہ ہارون اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جن بزنس مین سے ملاانھوں نے ہارون اخترکی بہت تعریف کی،ہم ٹیکس اصلاحات پرعملدرآمد کی راہ میں رکاوٹ دورکرنے کی کوشش کریں گے،ملک میں بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات اس وقت جمود کا شکار ہیں،دو سال سے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر جمود کا شکار ہیں جبکہ سعودی عرب سے ترسیلات میں کمی آئی ہے،ترسیلات میں کمی کی بڑی وجہ سعودی عرب میں سمندرپارمزدوروں کی پالیسی میں تبدیلی ہے،لیکن امریکا اور برطانیہ سے ترسیلات میں اضافہ ہوا ہے ہم بیرون ممالک سے ترسیلات میں اضافے کے لئے غور کر رہے ہیں۔