سنگین غداری کیس،9اکتوبر سے روزانہ سماعت کا فیصلہ

 
0
27779

اسلام آباد ستمبر 10(ٹی این ایس)خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 9اکتوبرسے روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خصوصی عدالت میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت جسٹس یاور علی اور جسٹس نذراکبر نے کی۔جسٹس طاہرہ صفدر آج کی سماعت میں بھی موجود نہیں تھیں۔خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس یاور علی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آخری مرتبہ سنگین غداری کیس ملتوی کر رہے ہیں،سنگین غداری کیس کو ادھر یا اُدھر منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 9اکتوبر سے سنگین غداری کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔