گریڈ 20 کے سرکاری افسر نے پاکستان آنے والے کویتی وفد کا بریف کیس اور پرس چوری کرلیا

 
0
685

کویتی وفد کے سربراہ وزارت اقتصادی امور میں مذاکرات میں مصروف تھے جب انکا بریف کیس اورپرس چوری ہوگیا، بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق واقعے میں ضرار حیدر نامی 20 ویں گریڈ کے افسر ملوث پائےگئے
اسلام آباد ستمبر 28 (ٹی این ایس): گریڈ 20 کے سرکاری افسر نے پاکستان آنے والے کویتی وفد کا بریف کیس اور پرس چوری کرلیا، کویتی وفد کے سربراہ وزارت اقتصادی امور میں مذاکرات میں مصروف تھے جب انکا بریف کیس اورپرس چوری ہوگیا، بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق واقعے میں ضرار حیدر نامی 20 ویں گریڈ کے افسر ملوث پائےگئے۔ تفصیلات کے مطابق کویتی وفد کی جانب وزارت اقتصادی امور کا دورہ کرنے کے موقع پر شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔
گریڈ 20 کے سرکاری افسر نے پاکستان آنے والے کویتی وفد کا بریف کیس اور پرس چوری کرلیا ہے۔ کویتی وفد کے سربراہ وزارت اقتصادی امور میں مذاکرات میں مصروف تھے جب انکا بریف کیس اورپرس چوری ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد جب سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئی تو واقعے میں ضرار حیدر نامی 20 ویں گریڈ کے افسر ملوث پائےگئے۔ ضرار حیدرڈی ایم جی کےگریڈ20 کےافسرہیں۔
ضرارحیدرکےخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکریٹری اقتصادی امور نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ضرارحیدرکےخلاف ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔ جبکہ اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ جیسے ہی درخواست ملی توقانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزارت اقتصادی امور کے دفتر میں کویتی وفد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر رہا تھا جب یہ شرمناک واقعہ پیش آیا۔