سندھ اسمبلی میں ہونے والی تقاریر سے صوبے کے عوام کو فائدہ نہیں ہوگا،ڈاکٹر فاروق ستار

 
0
375

بلاول بھٹو کا تقاریر پر ایکشن لینا قابل تعریف ہے،ہجرت کے بعد مہاجروں کی سندھ کے عوام نے دل کھول کر مدد کی،میڈیا سے گفتگو
کراچی ستمبر 29 (ٹی این ایس): ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں ہونے والی تقاریر سے صوبے کے عوام کو فائدہ نہیں ہوگا،بلاول بھٹو کا تقاریر پر ایکشن لینا قابل تعریف ہے،ہجرت کے بعد مہاجروں کی سندھ کے عوام نے دل کھول کر مدد کی،پاکستان بنانے والے اگر پاکستان کا حصہ نہیں تو پھر کون ہیں۔وہ ہفتہ کو انسداد دہشت گری کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کررتھے ۔
فاروق ستار نے کہا کہ بلاول بھٹو کے سہیل انور سیال کی تقاریر پر ایکشن لینے کے باعث احتجاج کی کال واپس لے لی ہے۔محمد حسین کی جانب سے بیان پر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں،کراچی پاکستان کو پال رہا ہے،اگر بلاول بھٹو کی طرح آصف زرداری صاحب گزشتہ سالوں میں ایکشن لیتے تو حالات بہتر ہوتے،بلاول بھٹو کو اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلنا چاہیے،بلاول بھٹو کو بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور مئیر کو بااختیار بنائیں،جو دیہی سندھ میں پیسہ لگایا جاتا ہے اس کا بھی بلاول بھٹو کو جائزہ لینا چاہیے،دیہی علاقوں میں فنڈ دینے کے باوجود وہاں کے حالات بہتر نہیں۔
اس موقع پر رؤف صدیقی نے کہا کہ اسمبلی میں محمد حسین اور سہیل انور سیال کی تقاریر قابل مذمت ہیں ،پاکستان کے 23 کروڑ عوام کو اللہ تعالی پالتے ہیں ،ہم اپنے بچوں کو نہیں پال سکتے تو دوسروں کو کیا پالیں گے