پاکستانی کبوتر کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے والے سیبوں نے بھارت میں دہشت پھیلادی

 
0
903

بھارتی پنجاب میں ریڑھی پر موجود سیبوں پر پاکستان زندہ باد کے نعرے، شہری نے سیب خرید کر پولیس کے حوالے کر دئیے
امرتسر ستمبر 30 (ٹی این ایس): پاکستانی کبوتر کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے والے سیبوں نے بھارت میں افراتفری پھیلادی۔ بھارتی پنجاب میں ریڑھی پر موجود سیبوں پر پاکستان زندہ باد کے نعرے اور ہندوستان مردہ باد کے بعرے درج تھے۔ شہری نے سیب خرید کر پولیس کے حوالے کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق بھارت ہمیشہ ہی سے پاکستان سے خائف رہا ہے اور وہ پاکستان پر الزامات لگانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ۔
اس حوالے سے کبھی وہ پاکستان سے دہشت گردی کے درآمد ہونے کی بات کرتا ہے تو کبھی پاکستان سے اڑ کر بھارت جانے والے کبوتر کو جاسوس قرار دے کر گرفتار کرلیتا ہے۔اس پر مزید یہ کہ بھارتی میڈیا اس کبوتر کو ایک دہشت گرد کے طور پر پیش کرتا ہے۔اس حوالے سے ایک مزید تازہ ترین واقعہ سامنے آیا ہے۔جموں و کشمیر سے سیبوں کی کچھ پیٹیاں بھارت کے صوبہ پنجاب میں پہنچے ،ان پیٹیوں میں سے 2 سیب ایسے نکلے جن میں پاکستان زندہ باد اور ہندوستان مردہ باد کے نعرے درج تھے اور اس کے علاوہ کچھ اور نام بھی موجود تھے۔
یہ سیب اس وقت منظر عام پر آئے جب ایک شہری نے انہیں خریدا ،جب اس نے ان سیبوں پر یہ سب لکھا دیکھا تو خوفزدہ ہو کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور ان دونوں سیبوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔