چند روز قبل ٹھٹھہ کے قریب بیدردی سے قتل ہونے والے نوجوان کے قاتلوں کا سراغ تاحال نا لگایا جا سکا

 
0
1104

ٹھٹھہ ستمبر 30 (ٹی این ایس): چند روز قبل ٹھٹھہ کے قریب بیدردی سے قتل ہونے والے نوجوان کے قاتلوں کا سراغ نہ مل سکا ٹھٹھہ پولیس نے مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی پ پ ٹھٹھہ کے ضلعی صدر صادق میمں سابق ايم پی اے سيد اعجاز شاهه شيرازی ایم پی اے علی حسن زرداری کی ورثا کو قاتل جلد گرفتارکروانےکی یقین دہانی اور تعزیت واضع رہے کہ چند روز قبل ٹھٹھہ کے قریب کچی آبادی کے گوٹھ گل حسن سولنگی کا رہائشی نوجوان مراد خاصخيلی نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا تھا جس کے قتل میں ٹھٹھہ پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تفتیش تیز کرتے ہوئے نامعلوم مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم قتل میں ملوث افراد کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے جبکہ پ پ ضلعی صدر صادق میمں اور سابق ایم پی اے سید اعجاز شاہ شیرازی ایم پی اے علی حسن زرداری کے پی اے شاھنواز لوہار حاجی گل محمد سمون عرس گندرو آدم گندرو اور دیگرنے ورثا سے تعزیت کی اور قاتلوں کو ہر صورت میں گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی تفتیشی افسر امام بخش ناھیو کا اس ضمں میں کہنا ہے کہ قتل کی تفتیش جاری ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی وجوہات کا علم ہوسکے گا تاہم ٹھٹھہ پولیس نے مشتبہ افراد کو اس ضمن میں حراست میں لے رکھا ہے تفتیش شروع کر دی ہے جلد حقیقی قاتل کو پیش کرکے انصاف فراہم کریں گے.