ٹھٹھہ کے شہر جھنگ شاھی میں قلت آب کی صورتحال سنگین ، ایک ماہ سے واٹر سپلائی کا پانی غائب

 
0
1037

ٹھٹھہ ستمبر 30 (ٹی این ایس): ٹھٹھہ کے شھر جھنگ شاھی میں قلت آب نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ایک ماہ سے واٹر سپلائی کے ذریعے پانی فراہم نہیں کیا جارہا جس کے خلاف عورتون اور بچوں نے سخت احتجاج مظاہرہ جھنگ شاہی شاہراہ بند کردی اس موقع پرایس ایچ او مکلی نے مذاکرات کرکے شاھراھ کھلوائی ٹھٹھہ کے قدیم شھر جھنگ شاھی اور گرد ونواح کےچھوٹے بڑے دیہاتوں میں گزشتہ ایک ماہ سے واثرسپلائی کی بندش کےخلاف مکینوں نے سخت احتجاج کیا اس ضمں میں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پینے کا پانی ٹینکر کے ذریعے کےڈی سے حاصل کیا کرتے تھے تاہم واٹر بورڈ کی جانب سے پابندی کے سبب سخت مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ جھنگ شاھی کی واٹر سپلائی اسکیموں کو جلد بحال کرکے اہلیان جھنگ شاھی کو پانی فراہم کرکے مشکلات کو حل کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہون گے.