سی پیک رول بیک سے30 سال ضائع ہوجائیں گے،سعد رفیق

 
0
607

حکومت سی پیک سے متعلق جو پالیسی لا رہی وہ چین کو قبول نہیں ہوگی، جو معاہدے حکومتوں کے درمیان ہوں،آنےوالی حکومت بھی انہیں تبدیل نہیں کرتی، اتنے ووٹ دو کہ دھاندلی بھی کام نہ آئے۔کارنرمیٹنگ سےخطاب
لاہور ستمبر 30 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اورضمنی الیکشن کیلئے این اے131 میں انتخابی امیدوار خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سی پیک رول بیک کیا گیا تو30 سال ضائع ہوجائیں گے،حکومت سی پیک سے متعلق جو پالیسی لا رہی وہ چین کو قبول نہیں ہوگی، جو معاہدے حکومتوں کے درمیان ہوں،آنےوالی حکومت بھی انہیں تبدیل نہیں کرتی، اتنے ووٹ دو کہ نہ چونا لگے اورنہ دھاندلی کام آئے، آپ کوکس نے کہا تھا اس حلقے میں لوٹوں کو ٹکٹ دیں، حکومت نے مہنگائی کرکےعوام کوبجلی لگا دی۔
این اے131 میں خواجہ سعد رفیق نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوکس نے کہا تھا اس حلقے میں لوٹوں کو ٹکٹ دیں۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوتی تودودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجاتا۔ اس باراتنے ووٹ ڈالوکہ نہ چونا لگے نہ دھاندلی کام آئے۔ انہوں نے کہا کہ جومیرے خلاف کھڑے ہیں ان کا ایک بھائی ہمارے ساتھ اوردوسرا ہمارے خلاف ہے۔ مجھے الیکشن سے باہر کرنے کیلئے حربے آزمائے جارہے ہیں۔
سعد رفیق نے کہا کہ ایک ایک کرکے ان کے سارے جھوٹ سامنے آ رہے ہیں۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو خبردار کیا کہ سی پیک رول بیک کیا گیا تو 30 سال ضائع ہوجائیں گے۔ سعد رفیق نے کہا کہ گیس، بجلی سیمنٹ اورآٹا مہنگا کردیا گیا ہے۔ بجلی کے بل نہیں اس بارعوام کو بجلی لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارد گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی۔
یہ وقت کبھی ان پر بھی آ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرتی ہوئی ریلوے کو اللہ کے حکم سے ہم نے زندہ کیا، نئے پاکستان میں بجلی ،گیس ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی سے حکومت نہیں سنبھالی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ ناتجربہ کاری سے پریشانی ہو رہی ہے۔ حکومت سے سی پیک نہیں چل رہا، جو پالیسی لا رہے ہیں وہ چین کو قبول نہیں ہوگی، جو معاہدے حکومتوں کے درمیان ہوتے ہیں آنے والی حکومت انہیں تبدیل نہیں کرتیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جبکہ جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت نے پاکستان کو ریورس گئیر لگا دیا ہے ۔ چند ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنا بے حد ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے درپے ہے۔ افغانستان کے اندر حالات بہتر ہونے پر پاکستان میں بہتری آئے گی۔ خواجہ سعید رفیق کا کہا ہے کہ ریلوے کی ٹکٹ پر ڈیم فنڈ لگانے سے ڈیم نہیں بنا کر تے۔
روایت ہے کہ جس کی حکومت ہو ضمنی انتخابات بھی وہی جیت جاتا ہے لیکن اس بار حالات کا دھارا بدل رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف سے ملک سنبھالا نہیں جا رہا ، حکومت پاکستان کے پرانے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے میں مصروف ہے، موجودہ حکومت سی پیک کو مسخ کر دے گی،عمران خان نے ووٹ چوری نہ کیا ہوتا تو میرے حلقے سے گنتی کیوں نہ ہونے دی گئی ،،عمران خان نے سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھی ہے،بھاشا ڈیم کیلئے ہمیں غیر ملکی فنڈز مل سکتے ہیں۔