صحافی کیلئےاختیارات سےتجاوزبےعزتی کا باعث بن گیا

 
0
618

ایک رپورٹر نےٹریفک پولیس کےاختیارات استعمال کیے،گاڑیاں روک کرلائسنس چیک کرتا رہا، جبکہ ایک سرکاری گاڑی میں بیٹھےسیکرٹری آبپاشی نےاختیارات سےتجاوز پرجھاڑ پلا دی
لاہور ستمبر 30 (ٹی این ایس): صوبائی دارالحکومت میں ایک صحافی کیلئے ذمہ داری سے تجاوزکرنابے عزتی کا باعث بن گیا، نجی ٹی وی کے ایک رپورٹر نے ٹریفک پولیس کے اختیارات استعمال کیے، گاڑیاں روک کرلائسنس چیک کرتا رہا، جبکہ ایک سرکاری گاڑی میں بیٹھے سیکرٹری آبپاشی نے اختیارات سے تجاوز پرجھاڑ پلا دی ، جس پر رپورٹرنے بے عزتی محسوس کرنے کی بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کے اختیارات ایک رپورٹر نے استعمال کرنے شروع کردیے،انتہائی ذمہ دار بیوروکریٹ کوروک کران سے لائسنس چیک کرنا شروع کردیا،جس پرصحافیوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کواپنی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔ ملک وقوم کی ترقی کیلئے جہاں قانون پرعملدرآمد ضروری ہے وہاں اداروں کا اپنی اپنی حدود میں کام کرنا بھی بہت ضروری ہے۔
لوگوں میں قانون کی عملداری کیلئے شعور اجاگر کرنے والے میڈیا کے بعض لوگ ہی قانون کی خلاف ورزی کرنے لگیں اور ہرجگہ پرخود تھانیدار بننا شروع کردیں گے توایسے لوگ میڈیا کیلئے نہ صرف بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔بلکہ پورے میڈیا کی کارکردگی پرسوالیہ نشان لگا دیتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے رپورٹر کی ٹریفک قوانین سے متعلق رپورٹ دیکھ کرانتہائی دکھ ہوا کہ وہ کس طرح ایک انتہائی ذمہ دار سیکرٹری آبپاشی کی بے عزتی کر رہا ہے جبکہ اگر وہ رپورٹر خود اس رپورٹ کودیکھے توشاید اس کوبھی احساس ہوگا کہ اس نے ٹریفک پولیس کے اختیارات استعمال کرکے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی بلکہ میڈیا کا رعب جھاڑنے کی کوشش کی لیکن اس رپورٹر کوخود لینے کے دینے پڑ گئے ، سیکرٹری آبپاشی نے اچھی خاصی کلاس لے لی۔
جس پر رپورٹرنے بے عزتی محسوس کرنے کی بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں یہ سیکرٹری آبپاشی ہیں اور ان کے پاس لائسنس نہیں ہے۔ سیکرٹری آبپاسی نے بتایا کہ میرے پاس لائسنس ہے لیکن آپ کو لائسنس کیوں دکھائیں؟ ٹریفک پولیس لائسنس چیک کرے ہم ان کودکھا دیں گے۔