ایڈن ہائوسنگ سکینڈل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ، ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،افتخار چوہدری

 
0
8641

فواد چوہدری کے ہوتے ہوئے حکومت کو اپوزیشن کی ضرورت نہیں،جمہوریت کو نقصان ہوا تو ذمہ دار وزیراطلاعات ہوں گے، سابق چیف جسٹس کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ستمبر 30 (ٹی این ایس): سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر)افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ میرے بیٹے اور داماد کا ایڈن ہائوسنگ اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اطلاعات فواد چودھری کے ہوتے ہوئے حکومت کو اپوزیشن کی ضرورت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت کو نقصان ہوا تو ذمہ دار فواد چودھری ہوں گے۔
سابق صدرپاکستان جنرل(ر)پرویز مشرف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر مشرف بہادر ہیں تو واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔سابق وزیراعظم نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کی نااہلی اور سزا سے متعلق سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے کہا کہ مریم نواز نے جو سزا کاٹی وہ اس کی حقدار نہیں تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ سرسری نظر میں لگتا ہے کہ مریم نواز کی نااہلی ختم ہوجائے گی۔