بھارت اکتوبر 01 (ٹی این ایس): بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر کر تباہ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر بھارتی فضائیہ کا تھا۔ ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ جبکہ حادثے میں تاحال کسی جانی نقصان کی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔