افغانستان:طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 10پولیس اہلکار ہلاک

0
352

کابل اکتوبر 07 (ٹی این ایس): افغانستان کے صوبے وردک کے ضلع سید آباد میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں ضلعی پولیس کے سربراہ سمیت دس پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ پولیس اہلکار طالبان کی جانب سے سید آباد شہر میں ایک سرکاری عمارت کو آگ لگانے کے واقعے میں ہلاک ہوئے۔

وردک میں گورنر کے دفتر کے ترجمان عبدالرحمن مینگل نے کہا کہ اس کے بعد طالبان نے نئی قائم کی گئی چوکیاں تباہ کردیں اور شہر کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع کردی۔

جھڑپیں گزشتہ رات طالبان کی طرف سے ضلع سید آباد پر حملے کے بعد شروع ہوئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here