ٹھٹھہ پولیس میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف، کروڑں روپے ہڑپ

0
365

ٹھٹھہ اکتوبر 08 (ٹی این ایس): ٹھٹھہ پولیس میں عملے کی ملی بگھت سے جعلی بھرتیاں کرکے فرضی اہلکاروں کے ناموں پر کروڑوں روپے کے میگا اسکینڈل کا انکشاف، اعلیٰ اختیار کی جانب سے ایس ایس پی ٹھٹھہ کپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی، تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس ٹھٹھہ کے اکائونٹ کلرک راجہ شاہد، شیٹ کلرک عبدالستار سولنگی اکائونٹس برانچ کے دو ملازمین حافظ علی اصغر پیرزادہ، کمپیوٹر آپریٹر عدنان شیخ کی ملی بگھت سے محکمہ پولیس ٹھٹھہ میں 130 جعلی پولیس اہکاروں کی بھرتی دکھاکر انکے ناموں پر کروڑوں کی تنخوائیں، ڈفرنس بلز، ایڈوانس سیلریز کے بلز بناکر کروڑوں روپے آپس میں مل بانٹ کر ہضم کر لیے، اس سلسلے میں باخبر ذرائع کے مطابق مذکورہ اکائونٹنٹ اور شیٹ کلرک کی جانب سے تقریباً پچھلے 5 سالوں سے جعلی اہلکاروں کی تنخواہیں اور مختلف بلز کی رقم کھارہے تھے، اور پولیس اہکاروں کو رعایت دینے اور گھر بیٹھے تنخوائیں وصول کرنے کے علیحدہ رشوت لیکر رعایت دی جاتی تھی، جبکہ ایس ایس پی حسیب افضل بیگ کی پوسٹنگ کے دوران مذکورہ اکائونٹنٹ اپنے آپ کو ایس ایس پی کہلوا کر گھٹکا مافیا سمیت کئی غیر قانونی کاروبار کرنے والوں سے لاکھوں روے ہفتہ بٹورتا تھا، اس ضمن میں تحقیقاتی ٹیم کو تحقیقات کے دوران میگا کرپشن اسکینڈل کے حوالے سے ااہم دستاویز بھی ہاتھ آئی ہیں جس کے بعد ایس ایس پی ٹھٹھہ کی جانب سے میگا کرپشن میں ملوث مذکورہ عملے کو فوری طور پر معطل کرکے رپورٹ اعلیٰ اختیارات کے حامل افسران کو بھیج کر میگا اسکینڈل کا معاملہ نیب کو منتقل کرنے کی سفارشات کردی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here