حکومت ریاستی امور چلانے کیلئے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتی: وزیراطلاعات

0
215

اسلام آباد اکتوبر 09 (ٹی این ایس): وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے دوٹو ک الفاظ میں کہا کہ بد عنوان عناصر کے شور شرابے کے باوجوداحتساب کا عمل جاری رہے گا۔

منگل کے روز اسلام آباد میں ڈاک کے دن کے سلسلے میں ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے فیصلے کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست کے امور چلانے کیلئے وسائل کو بروئے کار لانا چاہتی ہے تاہم وہ غریبوں پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتی۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے پاس جانے کے حکومتی فیصلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر سے صرف ڈیڑھ ماہ کی درآمدات ہی پوری کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس سال آٹھ ارب ڈالر مالیت کے قرضے ادا کرنے ہیں۔

وفاقی وزیر نے یاد دلایا کہ 2008 میں غیر ملکی قرض صرف چھ ہزار ارب روپے تھا جو گزشتہ دس سال میں بڑھ کر 28 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اداروں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔

مختلف اداروں میں خسارے کے بارے میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوگ ان خساروں کا بوجھ برداشت کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here