نواز شریف کی شہبازشریف سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو

0
186

اسلام آباد دسمبر 12 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپنے چھوٹے بھائی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے منسٹر انکلیو سب جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔ بدھ کو سابق وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں منسٹر انکلیو میں انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی جو دو ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔
اس سے قبل احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا خواجہ برادران کی گرفتاری کے بعد آئندہ کا کیا لائحہ عمل ہوگا، کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد دیکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ شہباز شریف نیب کی حراست میں ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر کے بعد ان دنوں راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here