ن لیگ کا وزیراعظم سےعلیمہ خان کی جائیداد پرقوم سے خطاب کا مطالبہ

 
0
1116

جہاں سے چندہ اکٹھا ہوتا ہے، وہاں سے علیمہ باجی کی غیرقانونی جائیداد نکلی، علیمہ باجی نے شوکت خانم، نمل یونیورسٹی کے بورڈ اورپارٹی فنڈ سے بیرون ملک جائیداد خریدیں، قوم کو حساب دینا ہوگا۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب

لاہور جنوری 11 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ ن نے جعلی اکاؤنٹس اور علیمہ خان کی جائیداد پر وزیراعظم سے قوم سے خطاب کا مطالبہ کردیا۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  جہاں سے چندہ اکٹھا ہوتا ہے، وہاں سے علیمہ باجی کی غیرقانونی جائیداد نکلی، علیمہ باجی نے شوکت خانم، نمل یونیورسٹی کے بورڈ اورپارٹی فنڈ سے بیرون ملک جائیداد خریدیں، قوم کو حساب دینا ہوگا۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران صاحب علیمہ باجی کی چوری پرجےآئی ٹی کب بنائیں گے؟ عمران صاحب علیمہ باجی کو این آراوکیوں دیا؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چودھری علیمہ باجی کی چوری کا جواب دیتے ہوئے پتا چلا کہ رونا کیا ہوتا ہے۔ جہاں چندے اور پیسے اکھٹے ہوتے ہیں وہاں علیمہ باجی کی غیرقانونی جائیداد نکلی۔علیمہ باجی نے شوکت خانم، نمل یونیورسٹی کے بورڈ اورپارٹی فنڈ سے بیرون ملک جائیداد خریدیں۔ علیمہ باجی کی غیرقانونی جائیداد کے ذرائع چندے اورجعلی اکاؤنٹس ہیں۔ علیمہ باجی وزیراعظم عمران خان کی بےنامی دارہیں۔ کیا تھے بتایا جائے کہ وہ ذرائع جن سے اربوں کی غیرقانونی جائیداد خریدی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری عوام کو بتائیں کہ مریم نوازپاکستان کی کتنی دفعہ وزیراعظم رہیں؟ فواد چوہدری آئیں بائیں شاہیں نہ کریں۔علیمہ باجی کی چوری کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اپنی3 نسلوں کاجواب دیا ہے۔ علیمہ باجی کو بھی اپنی چوری کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی وزیراعظم بتائیں جعلی اکاؤنٹس اورعلیمہ باجی کی چوری پرقوم سے خطاب کب کریں گے۔ انہیں قوم کو بتانا ہوگا اور حساب دینا ہوگا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چودھری کا (ن)لیگی رہنما مریم اور نگزیب کے بیان کے رد عمل پر کہنا ہے کہ ان لوگوں نے زندگی میں خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا ،ْاپنی مرحوم سیاست کو زندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل کو متنازع نہ بنائیں۔جمعہ کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ان لوگوں نے زندگی میں خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اپنی مرحوم سیاست کو زندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل کو متنازع نہ بنائیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ علیمہ خان کبھی ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں، تمام جائیداد انہوں نے خود ڈکلیئر کی۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔