لاہور اور ملتان کے شہریوں کیلئے خوشخبری، اسپیڈو بس میں سفر کیلئے کارڈ کی شرط ختم، اب دونوں شہر کے شہری نقد کرایہ ادا کرکے اسپیڈو بسوں میں سفر کر سکیں گے، فی اسٹاپ کرایہ 20 روپے ہو گا

 
0
2777

لاہور جنوری 12 (ٹی این ایس): لاہور اور ملتان کے شہریوں کیلئے خوشخبری، اسپیڈو بس میں سفر کیلئے کارڈ کی شرط ختم، اب دونوں شہر کے شہری نقد کرایہ ادا کرکے اسپیڈو بسوں میں سفر کر سکیں گے، فی اسٹاپ کرایہ 20 روپے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان میں سپیڈو بس پر سفر کیلئے کارڈ کی شرط ختم کردی ہے۔لاہور اور ملتان کے شہری اب بیس روپے کرایہ ادا کرکے کسی بھی حصے میں جا سکیں گے۔ کارڈ بنوانے کا جھنجھٹ، نہ بیلنس ختم ہونے کی فکر، لاہور اور ملتان کی لال بسوں میں سفر کو حکومت نے آسان بنادیا۔ اسپیڈو بسوں پر کارڈ سسٹم تو برقرا رہے گا لیکن جن کے پاس کارڈ نہیں، وہ بھی 20 روپے کرایہ دیکر سفر کرسکیں گے۔ ابتدائی طور پر لاہور اور ملتان میں کرائے کی نقد ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے، سرکاری خزانے سے سبسڈی کا بوجھ کم کرنے کیلئے کرایہ بڑھانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔جنرل منیجر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ کرائے میں کمی سے متعلق ہم نے سروے کرایا جس میں مسافر 10 روپے اضافے پر متفق ہیں۔ لاہور شہر میں 14 روٹس پر اسپیڈو بسیں چلائی جارہی ہیں، کارڈ کی شرط ختم کرکے نئی حکومت نے شہریوں کا مطالبہ تو مان لیا مگر کارڈ رکھنے والوں کو اب بھی 5 روپے کی رعایت حاصل ہے۔