پاکستان ریلویز کا پرانے ریلوے سٹیشنوں کی مرمت و بحالی کے علاوہ بعض مقامات پر نئے ریلوے سٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ

 
0
428

اسلام آباد جنوری 15 (ٹی این ایس): پاکستان ریلویز نے پرانے ریلوے سٹیشنوں کی مرمت و بحالی کے علاوہ بعض مقامات پر نئے ریلوے سٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق روہڑی ریلوے سٹیشن پر نیا ریلوے سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں 100 کمرشل دکانیں بھی تیار کی جائیں گی۔ اس حوالہ سے ریلوے کا سات افسران پر مشتمل انویسمنٹ بورڈ جس میں چیئرمین، جی ایم اور ایڈیشنل جنرل منیجرز شامل ہیں، وہ اس کا فیصلہ کریں گے اٴْس کو کیا شکل دینی ہے، یہ شاپنگ مال ہو گا اور اٴْس کے اوپر ریسٹورینٹ بھی بنایا جائے گے کیونکہ سب سے زیادہ گاڑیاں روہڑی ریلوے اسٹیشن پر رٴْکتی ہیں جو اس وقت بہت بٴْری حالت میں ہے۔اس کے سا تھ ساتھ یہاں ایسا نیا پلیٹ فارم اور نیا اسٹیشن بنایا جائے گا جوسندھی ثقافت کا آئینہ دار ہو گا۔