ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، ڈی سی چکوال

 
0
543

چکوال جنوری 15(ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی  کا  بہکڑی، مونا، ڈھڈیال، سرال، جہٹل، منگوال، لطیف وال، تھنیل کمال، ڈنگی، اور مہرو پیلو میں گورنمنٹ سکولز آر ایچ سیز، بی ایچ یوز، کا اچانک دورہ‘ سی ای او ایجوکیشن، افتخار احمد ورک، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مختار احمد، ڈی ڈی او پلاننگ بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر چکوال نے تمام آر ایچ سیز، بی ایچ یوز میں وارڈز، لیب، پینے کے پانی، ڈیوٹی،روسٹر اور صفائی کا معائنہ‘ زیر علاج مریضو ں کی عیادت اور ان سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کا حکام کومریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے کی ہدایت علا وہ ازیں  ڈپٹی کمشنر نے سکولوں کے حوالے سے سٹاف کی حاضری، سینٹیشن کا نظام،سیوریج، پینے کا صاف پانی، کلاس رومز کا معائنہ اور بچوں کی تعلیمی استعد اد ور رجحانات کا جائزہ لیا اور موقع پر سکولوں کے سربراہان کوضروری ہدایات جاری کیں اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی نے کہا کہ عوام کو صحت و تعلیم ودیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے‘  ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں  بھرپور اقدامات کر رہی ہے‘  سکولوں میں اساتذہ  کی حاضریوں کو یقینی بنانے‘ سینی ٹیشن کا نظام‘ سیوریج‘ پینے کا صاف پانی اور کلاس رومز کی بہتری کے لئے کام جاری ہے جبکہ ہسپتالوں کی حالت زار بھی بہتر بنائی جا رہی ہے۔