اسلام آباد جنوری 16 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ق لیگ میں فارورڈ بلاک بننے کا بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔ ق لیگ فواد چوہدری کے بیان پر سخت ناراض نظر آتی ہے یہی وجہ ہے کہ ق لیگ نے معاملہ وزیراعظم عمران خان کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس سلسلے میں طارق بشیر چیمہ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بات اب وزیراعظم سے ہی ہو گی۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ فاقی وزیر اعلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ (ن) لیگ ،پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ میں فارڈ بلاک ہماری مہربانیوں سے نہیں بنا۔جس پر مسلم لیگ (ق) کے سخت ردعمل سامنے آیا ہے ۔اس حوالے سے (ق) لیگ ک وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ فواد چوہدری جیسے نادان دوستوں کے باعث وزیراعظم مشکلات سے دوچار ہیں ،فواد چوہدری کن کن جماعتوں سے ہوکر کہاں پہنچے سب جانتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کسی سہارے پر نہیں کھڑی ،وفاق اورصوبائی سطح پر حکومت بنانے میں جو ہمارا کردار ہے سب جانتے ہیں ۔طارق بشیرچیمہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے سہارا دیا ہے تو ہم شکر گزار ہیں ۔ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان اپنی ٹیم کے رہنمائوں کو ڈسپلن میں رکھیں، پی ایم ایل (ق) میں فارورڈ بلاک بنانے کی باتیں کرنے والے فواد چوہدری کو یاد رکھنا چاہیے کہتحریک انصاف کے اندر بہت بڑا فارورڈ بلاک تیار ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ فواد چوہدری کے بیان سے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) میں فاروڈ بلاک بنانا غلط فہمی تو ہوسکتی ہے حقیقت نہیں ،فواد چوہدری کو اتحادیوں کے بارے میں سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ تنظیم سازی کررہی ہے اور لوگ شامل ہور ہے ہیں ۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان پر مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی سے مسلم لیگ (ق) کا نام منہ سے نکل گیا، رات گئے فواد چوہدری نے مونس الٰہی کو معذرت کا میسج کیا تھا۔