پی اے سی کی چیئرمین شپ کامعاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ، شہبازشریف کی چیئرمین شپ سے متعلق کیس کا فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا، ہائیکورٹ میں شہبازشریف کی چیئرمین پی اے سی تقرری کیخلاف درخواستیں دائر کی گئی تھیں

 
0
7303

اسلام آباد جنوری 17 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائیکورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیاہے، شہبازشریف کی چیئرمین شپ سے متعلق فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا، ہائیکورٹ میں شہبازشریف کی چیئرمین پی اے سی تقرری کیخلاف درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آک چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے متفرق درخواستوں پر کیس کی سماعت کی۔عدالت نے وکلاء اور فریقین کے دلائل اور مئوقف کے پیش نظر شہبازشریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تقرری کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔عدالت کی جانب سے فیصلہ پیر 21جنوری کو سنایا جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے بھی شہبازشریف کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ شہبازشریف کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو بھی خط لکھوں گا کہ مجھے بھی پی اے سی میں شامل کیا جائے۔پی ٹی آئی اپنے کسی بندے کو ڈراپ کرکے مجھے شامل کرے۔ کیونکہ میں ایک پارٹی کی نمائندگی کرتا ہوں۔ میں پھر ن لیگ کا احتساب کریں۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں شہبازشریف کیخلاف سپریم کورٹ جارہاہوں اگر سپریم کورٹ میری بات نہیں مانے گی تومیں لڑائی تونہیں کرسکتا۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ میں نے کبھی نوازشریف اور شہبازشریف کا نام صاحب کے بغیر نہیں لیا۔میں نے کبھی بیٹیوں کا نام نہیں لیا۔ لیکن شہبازشریف کو شرم آنی چاہیے کہ اس پر 121کیسز ہیں وہ کیا احتساب کرے گا۔ واضح رہے اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر اور پی اے سی کے باعث قائمہ کمیٹیاں نہ بننے پر محکمانہ کام تاخیر کا شکار ہونے پر شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی تعینات کردیا تھا۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں مجبوراً ایک کرپٹ شخص کو چیئرمین پی اے سی بنانا پڑا تاکہ کام شروع ہوسکیں۔