کراچی سائٹ بی کے علاقے کباڑی بازار میں دھماکہ، اس کے علاوہ منگھو پیر کے علاقے میں کارروائی کے دوران 8 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام، ایس ایس پی ویسٹ

 
0
495

کراچی جنوری 19 (ٹی این ایس): کراچی سائٹ بی کے علاقے کباڑی بازار میں دھماکہ۔ دھماکہ گیس کے سلینڈر پھٹنے سے ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کباڑ مارکیٹ کی دوکان میں پیش آنے والا دھماکہ فریج کے کمرپشرسے ہوا۔ صفائی کے دوران گیس کی لیکیج کی وجہ سے گیس کا سلنڈر پھٹ گیا جس سے دھماکہ ہوا، صفائی کرنے والا شخص واقعہ میں زخمی ہوا ہے بی ڈی ٹیم کو طلب کیا گیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف بھرپور ایکشن کیا۔ کراچی کے علاقے منگھوپیر کے قریب کارروائی کے دوران 8 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔ ایرانی ڈیزل پانی سے بھرے ٹینکر کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا ۔ پولیس نے کاروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی ویسٹ نے کامیاب کارروائی پر پولیس پارٹی کو شاباشی دی ۔