ہماری سرزمین کی خوبصورتی بڑی مسحور کن ہے، یہاں رہ کر اپنے لوگوں کی خدمت کرنا مجھے بے حد مرغوب ہے،عمران خان

 
0
7114

افسوس اشرافیہ اس خوبصورتی کی معترف نہیں ، اسی لئے ای سی ایل ان کیلئے آفت ہے،وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹر پر بیان

اسلام آباد جنوری 19 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری سرزمین کی خوبصورتی بڑی مسحور کن ہے، یہاں رہ کر اپنے لوگوں کی خدمت کرنا مجھے بے حد مرغوب ہے، افسوس اشرافیہ اس خوبصورتی کی معترف نہیں ، اسی لئے ای سی ایل ان کیلئے آفت ہے۔ ہفتے کو ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ارض پاکستان کا محصور کن حسن اور اس میں ملنے والا تنوع بے مثال ہے ۔عمران خان نے کہا کہ مقام افسوس ہے کہ اس خوبصورتی کو ہماری مقتدر اشرافیہ سے وہ قدر نہیں ملتی جس کی یہ حقدار ہے، یہی وجہ ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ ان کیلئے ایک آفت کی مانند ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنی دھرتی کی اس دلفریب شان وشوکت ہی کاتو گرویدہ ہوں جبھی تو اس کے حصار میں خوش رہتا ہوں اور یہاں رہ کر اپنے لوگوں کی خدمت کرنا مجھے بے حد مرغوب ہے۔