اسلام آباد ائیرپورٹ، پی آئی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ حکومت نے اسلام آباد ائیرپورٹ کا انتظام سول ایوی ایشن سے لے کر پی آئی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا

 
0
340

اسلام آباد جنوری 22 (ٹی این ایس): حکومت نے اسلام آباد ائیرپورٹ کا انتظام سول ایوی ایشن سے لے کر پی آئی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پی آئی اے کے ہیڈ آفس کو اسلام آباد منتقل کر دیا جائے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ حکومت نے اسلام آباد ائیرپورٹ کا انتظام و انصرام ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے لے کر پی آئی اے کو دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔اس سلسلے میں اہم ترین اجلاس منعقد کیا گیا جس میں نہ تو ڈی جی سول ایوی ایشن کے ڈی جی نے شرکت کی اور نہ ہی کسی نمائندے نے اس اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کے 98 فیصد شئیر حکومت کے پاس ہیں۔پی آئی اے ہیڈ کوارٹر کی اسلام آباد منتقلی سے متعلق سفارشات جولائی تک پیش کی جائیں گی۔یڈ آفس کی منتقلی کی تجاویز ایوی ایشن ڈویژن کو دینے کا پابند کیا گیا۔اجلاس میں حاضر سروس فوجی افسران کی پی آئی اے میں تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے تحت 8 فوجی افسران میں سے 4 کا تعلق آرمی اور 4 کا پاکستان ائیر فورس سے ہوگا، ان افسران کی تعیناتی 3 سال کے لیے عمل میں آئے گی۔ دوسری جانب اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایوی ایشن پالیسی کو دوبارہ مرتب کیا جائے اور اس حوالے سے قومی ائیرلائن کے مفادات کو بھی مد نظر رکھا جائے۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق سول ایوی ایشن کے ذرائع نے اس حکومتی قدم پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔