سہولیات کی بروقت بلا تعطل فراہمی کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد نے ایک اور احسن قدم اٹھا لیا گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کروایا دیا

 
0
463

اسلام آباد جنوری 23 (ٹی این ایس): چیف کمشنر اسلام آباد نے شہری سہولیات کی بروقت شفاف فراہمی کیلئے ایک اور قدم اٹھا لیا گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کروا دیا ڈرائیکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان نے آن لائن سسٹم متعارف کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رجسٹریشن فارم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کی ویب پر آپ لوڈ کر دیا گیا ہے شہری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کی ویب سائٹ پر آن لائن فارم کے ذریعے گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں بلال اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ ایکسائز آفس میں دستیاب تمام سہولیات کو آن لائن کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے جس کیلئے ویب سائٹ کی آپ گریڈیشن کا کام جاری ہے جسے جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا انھوں نے شہریوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ایکسائز آفس آنے سے پہلے ویب سائٹ ضرور وزٹ کریں اس کے ساتھ ساتھ ایکسائز آفس کے باہر تنبیہی بینرز بھی آویزاں کیئے گئے ہیں جن پر فراہم کی جانے والی سہولیات کی فیسوں کا بھی اندراج کیا گیا ہے شہریوں کو معلومات اور فیسوں کی فراہمی کیلئے انفارمیشن ڈیسک بھی بنایا گیا ہے