بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، جندروٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث کئی شہری زخمی، جوابی وار میں پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا

 
0
481

راولپنڈی جنوری 23 (ٹی این ایس): بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، جندروٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث کئی شہری زخمی، جوابی وار میں پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین شہری شدید زخمی ہوگئے، جبکہ کئی گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے بعد بھارتی فوج کی بندوقیں اور توپیں خاموش ہو گئیں۔بھارتی فوج کے اس حملے کو گزشتہ کچھ ماہ کے دوران سب سے شدید ترین حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ جیسے جیسے بھارت میں عام انتخابات قریب آ رہے ہیں، ویسے ویسے بھارت کی شدت پسند مودی سرکار سرحد پر دہشت گردانہ کاروائیوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ بھارت کی شدت پسند مودی سرکار بھارت کی عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا کر پاکستان مخالفت دہشت گردانہ کاروائیوں سے الیکشن جیتنے کی خواہاں ہے۔