علیمہ خان نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کا جواب دے دیا

 
0
431

علیمہ خان کی آمدن اور اثاثوں کا کسی خیراتی ادارے سے کوئی تعلق نہیں، علیمہ خان نے بیرون ملک تمام جائیداد جائز ذرائع آمدن سے خریدی۔علیمہ خان نے جائیداد خریدنے کے لیے رقم تمام قانونی ضابطوں کے مطابق منتقل کیں۔ جواب

اسلام آباد جنوری 25 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کا جواب دے دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ علیمہ خان کی جانب سے ایف بی آر کو  جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان کی آمدن اور اثاثوں کا کسی خیراتی ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔علیمہ خان نے بیرون ملک تمام جائیداد جائز ذرائع آمدن سے خریدی۔علیمہ خان نے جائیداد خریدنے کے لیے رقم تمام قانونی ضابطوں کے مطابق منتقل ہوئیں۔ شوہر،وراثتی منتقل شدہ جائیداد فروخت کر کے بیرون ملک جائیداد خریدی۔ علیمہ خان نے ٹیکسٹائل کمپنی کی بیرون ملک آمدن قانون کے مطابق استعمال کی۔علیمہ خان کی قانون ٹرانزیکشن کاروباری آمدن کے ذریعے قانون کے مطابق ہوئیں۔علیمہ خان نے جائیداد پر بیرون ملک قرضے لیے۔علیمہ خان یا ان کے شوہر نے 7کروڑ 25لاکھ سے زائد کی سرمایہ کاری نہیں کی۔50 فیصد حصص والی کمپنی پر اعشاریہ 1سے 5 فیصد تک ٹیکس کا اطلاق رہا۔علیمہ خان اپنے اثاثوں پر تمام ٹیکس ادا کر چکی ہیں۔علیمہ خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ علیمہ خان قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتی ہیں۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو دبئی میں فلیٹ چھپانے پر 100 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا جس کی مد میں دو کروڑ 94 لاکھ روپے بنتے تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ علیمہ خان نے دبئی فلیٹس کیس میں ایف بی آر کو 73 لاکھ روپے کی ادائیگی کی تھی جو کہ کل رقم کا 25 فیصد جرمانہ بنتا ہے۔ اب ایف بی آر کو علیمہ خان کے جرمانے کی رقم کی ادائیگی کا انتظار ہے تاہم علیمہ خان نے 25فیصد جرمانہ دے کر باقی رقم تاحال ادا نہیں کی۔ علیمہ خان نے دبئی میں فلیٹس کے معاملے پر ایف بی آر کو 73 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی، جب کہ بقیہ ٹیکس کی ادائیگی کے لیے علیمہ خان نے ایف بی آر سے 7 روز کی مہلت مانگی تھی جو کہ کل ختم ہو گئی۔ علیمہ خان نے ٹیکس کی ادائیگی کے لیے ایف بی آر سے 13 جنوری تک کی مہلت طلب کی تھی۔