پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری عبدالرزاق ڈومکی پر بعض وڈیروں کی زیادتیاں جاری، فش فارم میں زہریلا کیمیکل ڈال کر کروڑوں مالیت کی مچھلیاں ہلاک

 
0
376

تنگوانی جنوری 26 (ٹی این ایس): تنگوانی میں پاکستان تحریک انصاف تعلقہ کشمور کے سابق جنرل سیکرٹری عبدالرزاق ڈومکی پر مسلسل بعض وڈیروں کی زیادتیاں جاری گزشتہ شب دیر سے عبدالرزاق ڈوبی پر پشاور میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا وہاں سوئے ہوئے چوکیدار کو باندھ کر فارم میں کیمیکل ڈال کر فرار ہوگئے ۔ کیمیکل کی وجہ سے فش فارم میں مچھلیاں مر گئی جس سے کروڑوں کا نقصان ہوا ۔ عبدالرزاق ڈومکی نے میڈیا کو بتایا کہ تقریباً آٹھ ماہ پہلے ان کے زمین پر قبضہ کیا گیا تھا اور مزاحمت پر ان کے بچے کا ہاتھ توڑ کر درجن سے زائد مجھ پر جھوٹی ایف آئی آر درج کروائے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ آٹھ ماہ ہو گئے ہیں اعلی عدلیہ سمیت عدالتوں کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گیا ہوں لیکن مجھے انصاف نہیں مل رہا ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سابقہ ضلعی صدر پی ٹی آئی کشمور مقدم شہمور خان بنگوار کے علاوہ نہ کسی پاکستان تحریک انصاف کے عہدیدار اور نہ کسی ایم پی اے اور نہ کسی ایم این اے نے کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی کوئی مذمتی بیان بھی جاری کیا گیا ۔ انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وزیراعظم عمران خان، صدر پاکستان عارف علوی، چیف جسٹس آف پاکستان، گورنر سندھ، وزیراعلی سندھ ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی کشمور سے پرزور نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔