پی ایس ایل فائنل میں فوجی ٹوپیاں پہن کر جانے سے گریز کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

 
0
142859

راولپنڈی مارچ 14 (ٹی این ایس): ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورنے شائقینِ کرکٹ سے گزارش کی ہے کہ وہ پی ایس ایل فائنل میں فوجی ٹوپیان پہن کر آنے سے گریز کریں، بھارت نے کھیل میں سیاست کرنے کی کوشش کی تاہم ہمیں ایسا نہیں کرنا، ہم نے کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا ہے ہمارا اور آپکا رشتہ اس سے کہیں زیادہ مضبوظ ہے۔ یاد رہے کہ رانچی میں بھارت آسٹریلیا میچ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم بھارتی فوج کی ٹوپیاں پہن کر میدان میں آئی تھی اور بعد میں بھارت کو شکست کے باعث ندامت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، اس کے بعد پاکستانی شائقینِ کرکٹ نے سوشل میڈیا پر کمپین چلائی تھی کہ پاکستانی شائقین کو پی ایس ایل کے فائنل میچ میں پاکستانی فوج کی ٹوپیاں پہن کر جانا چاہیے تا کہ بھارت کو پتا چلے کہ ہم اپنی فوج سے کتنی محبت کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ کمپین کافی زوروشور سے چلائی جا رہی تھی لیکن اب ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورنے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسا اقدام نہ کریں، انکا کہنا تھا تھا شائقین پی ایس ایل فائنل میں فوجی ٹوپیان پہن کر آنے سے گریز کریں، بھارت نے کھیل میں سیاست کرنے کی کوشش کی تاہم ہمیں ایسا نہیں کرنا،

 ہم نے کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا ہے ہمارا اور آپکا رشتہ اس سے کہیں زیادہ مضبوظ ہے۔پاکستان کرکٹ کے شائقین نے بھارت کو جواب دینے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن ڈی جی آئی ایس پی آر نے شائقین کو اس سے گریز کرنے کا کہا ہے کیونکہ پاکستانی کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہتا۔ شائقین نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات کو سراہا ہے۔