کرائسٹ چرچ حملے کے بعد نیوزی لینڈ کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

 
0
70224

انقرہ مارچ 21 (ٹی این ایس): کرائسٹ چرچ حملے کے بعد نیوزی لینڈ کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت، تنظیم کے عبوری صدر ملک ترکی نے نیوزی لینڈ کو بھی اجلاس میں خصوصی طور شرکت کی باقاعدہ دعوت دے دی، اجلاس 22 مارچ کو منعقد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سانحہ نیوز ی لینڈ کے سلسلے میں استنبول میں یکجا ہونگے ۔ تنظیم کے عبوری صدر ملک ترکی نے اجلاس میں خصوصی طورپر نیو زی لینڈ کو بھی دعوت دی ہے جو کہ 22 مارچ کو منعقد ہوگا۔اجلاس میں 20 رکن ممالک کے وزرا٫ شرکت کریں گے جن میں ایران، پاکستان،لیبیا ، انڈونیشیا ،افغانستان ،سوڈان ،قطر اور صومایہ وغیرہ شامل ہیں۔ صدر ایردوان اس اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اجلاس میں نیوز ی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز اور وزیر اقلیتی امور جینی سالیسا کی شرکت متوقع ہے ۔ ترکی نے نیوزی لینڈ کو اجلاس میں شرکت کیلئے باقاعدہ دعوت دی ہے۔ دعوت ملنے کے بعد ہی کیوی حکومت نے اسلامی ممالک کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔