مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ

 
0
810

کراچی مارچ 23 (ٹی این ایس): آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنے والے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا تھا کہ مفتی تقی عثمانی پر حملے کے حوالے سے کڑیاں۔ملی ہیں جو میڈیا سے شیئر نہیں کرسکتے تاہم جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔فی الحال تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب زرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں 6 دہشت گرد شامل تھے، موٹرسائیکل سوار 2 دہشت گردوں نے مفتی تقی عثمانی کا دارالعلوم کورنگی سے تعاقب کیا، ان ہی دہشت گردوں نے نیپا فلائی اوور سے اترتے ہی مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی۔مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر 2بار 3اطراف سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔فائرنگ کیلئے دو نائن ایم ایم پستولیں استعمال کی گئیں۔فائرنگ سے گاڑی کی بیک اسکرین، ونڈ اسکرین اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے جبکہ گاڑی کے دیگر حصوں پر بھی گولیاں لگیں۔#