ملٹی نیشنل کمپنیوں اور دیگر اداروں کو فلموں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے ،صائمہ نور

 
0
872

لاہور مئی 06 (ٹی این ایس): پاکستان فلم انڈسٹری کی سپرسٹار اداکارہ صائمہ نورنے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے سنجیدہ انداز میں کوشش کرنی چاہیے ، اس سلسلے میں ملٹی نیشنل کمپنی اور دیگر اداروں کو فلموں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اور فلم کے لئے مکمل پروفیشنل ازم کا ہونا لازمی ہے۔ایک انٹرویو میں صائمہ نور نے کہا کہ پڑوسی ملک کے ڈائریکٹر پروفیشنل طریقے سے کام کرتے ہیں اگر ہم بھی پروفیشنل انداز میں کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہماری انڈسٹری دوبارہ اپنا عروج حاصل کر سکے،صائمہ نور نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے فلم بین بھارت کی بجائے اپنی فلموںکو ترجیح نہیں دیں گے ہماری انڈسٹری ترقی نہیں کر سکتی ، اچھی فلموں سے ہی انڈسٹری پروان چڑھ سکتی ہے