صحت حفاظت کارڈ کے فیز ٹو کے لئے جرمن ادارے کے ایف ڈبلیو کا 40 کروڑروپے فراہم کرنے کا اعلان

 
0
11904

اسلام آباد مئی 11 (ٹی این ایس): صحت حفاظت کارڈ کے فیز ٹو کے لئے جرمن ادارے کے ایف ڈبلیو نے 40 کروڑروپے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، 20 ہزار خاندانوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات دستیاب ہوں گی۔ وزیر اعلی صحت حفاظت کارڈ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید اشتیاق حسین نے گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے ایف ڈبلیو کے مشن نے حالیہ دورہ گلگت کے موقع پر صحت حفاظت کار ڈ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فیز ٹو کے لئے چالیس کروڑ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فیز ون میں 5 ہزار خاندانوں کو علاج معالجے کی سہولیات دستیاب تھیں جبکہ فیز ٹو میں 20 ہزارمستحق غریب خاندانوں کو صحت حفاظت کارڈ کے زریعے سے مفت علاج فراہم کیا جائے گا اور اسلام آباد میں بھی مریضوں کے علاج معالجے کے اخراجات ادا کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سالوں کے دوران صحت حفاظت کار ڈ کے زریعے سے 1700 سے زائد مریضوں کا مفت علاج کر وایا گیا ہے جن پر ایک کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف اپریل کے مہینے میں 76 مریضوں کامفت علاج کر وایا گیا ہے جن پر ساڑھے 8 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔