تھانہ روات کی حدود میں سوشل میڈیا پر اسلحہ لہرانا مہنگا پڑ گیا سابق ناظم یوسی ساگری کا بھانجا کو روات پولیس نے دھر لیا مقدمہ درج

 
0
28396

اسلام آباد مئی 18 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق یوسی ساگری کے موضع توپ مانکیالہ کے رہائشی چوہدری نعمان ولد عبدالجبار کو ٹک ٹاک کی ویڈیو نے حوالات کی سیر کرادی ویڈیو میں نعمان نے اسلحہ کی نمائش کی اور ہوآئی فائرنگ کی جس پر اسی گاوں کے رہائشی چوہدری حنیف نے اس کے خلاف تھانہ روات میں تحریری درخواست دی جس میں موقف پیش کیا گیا کہ نعمان اکثر بیشتر ہوائی فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف ہراس پھیلاتا ہے جس پر تھانہ روات پولیس نے ریڈ کرکے نعمان کو ااسلحہ سمیت گرفتار کرلیا واضع رہے ملزم نعمان سابق ناظم یوسی ساگری بابو چوہدری غضنفر کا بھانجا بتایا جاتا ہے