شام میں مسجد کے باہر دھماکا20نمازی شہید، بارود سے بھری گاڑی کو اس وقت اڑیا گیا جب نمازکے بعد لوگ مسجد سے باہر نکل رہے تھے. مقامی حکام

 
0
297653

دمشق جون 03 (ٹی این ایس): شام کے شہرحلب میں ترکی کی سرحد سے متصل علاقے اعزاز کی مسجد کے سامنے بارود سے بھری ایک کار کے ذریعے کیے گئے حملے میں 20سے زائد نمازی شہید ہو گئے ہیں . عرب نشریاتی ادارے کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے آبزر ویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ ترکی کے اثرو نفوذ کے علاقے اعزاز میں کار بم حملہ عشاءکی نماز کے بعد کیاگیا جس میں 20سے زائد افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے.
انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ اعزاز شہر کے وسط میں الحدادین بازارکی ایک مسجد کے باہرکیا گیا‘رامی عبدالرحمان نے کہا کہ کار بم حملے میں مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی حملہ اس وقت کیا گیا جب شہری جامع مسجد المیتم میں نماز تراویح کے بعد گھروں کو لوٹ رہے تھے کار بم حملے میں مرنے والوںمیں 4 بچے بھی شامل ہیں. زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے مقامی حکام نے ہلاکتوں میں خدشہ کا اظہار کیا ہے زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے مگر شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے.
آخری اطلاعات تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے یہ علاقہ ترکی مخالف کرد جنگجوﺅں کے حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے.اطلاعات کے مطابق شمال مشرقی شام کے علاقے الرقہ میں ایک بار بم حملے میں 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں. خیال رہے کہ ترکی نے 2016ءمیں شمالی شام میں فرات کی ڈھال کے عنوان سے ایک آپریشن شروع کیا تھا ترکی نے فوجی آپریشن کے ذریعے اعزاز کے علاقے سمیت شام کے 2000 مربع کلو میٹر علاقے پرقبضہ کرلیا تھا.