وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں میں 2ماہ کی خصوصی معافی کے اعلان پر عملدرآمد

 
0
23207

لاہور جون 04 (ٹی این ایس): سزاؤں میں 2ماہ کی خصوصی معافی کے نتیجہ میں پنجاب کی جیلوں سے  51قیدی رہا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سی آر.پی سی کے تحت کچھ عرصہ قبل قیدیوں کی سزاؤں میں 60روز کی معافی کا اعلان کیا تھا، وزیراعلیٰ کی جانب سے 2ماہ کی معافی سے مجموعی طور پر 4516 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی ہوئی۔ سنٹرل جیل لاہور کے 292 قیدیوں،سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے 177قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل قصور کے 54قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل لاہور کے 103قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کے 121قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے 169قیدیوں اور ڈسٹرکٹ جیل نارووال کے 40قیدیوں کی سزاؤں میں 2ماہ کی کمی کی گئی۔ سنٹرل جیل ساہیوال کے 112قیدیوں،ہائی سکیورٹی پریزن ساہیوال کے 62قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کے 56قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن کے45 قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کے 98قیدیوں اور ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کے 31قیدیوں کی سزاؤں میں بھی 2ماہ کی کمی۔ سنٹرل جیل راولپنڈی کے 941قیدیوں،ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے 229قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے 133قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے 138قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے 21قیدیوں کے اور سب جیل چکوال کے 18 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔ سنٹرل جیل فیصل آباد کے 121قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کے 92قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے 148قیدیوں اور  ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 81قیدیوں کی سزاؤں میں کمی۔ سنٹرل جیل میانوالی کے162قیدیوں،  ڈسٹرکٹ جیل بھکر کے 196قیدیوں،  ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کے 55قیدیوں،  ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کے 119قیدیوں اور ڈسٹرکٹ جیل حافظ آبادکے 101قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔ سنٹرل جیل ملتان کے 160قیدیوں،سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کے 48قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے 26قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کے 39قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کے 30قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل لیہ کے 32قیدیوں،ویمن جیل ملتان کی 16قیدیوں اور سب جیل شجا ع آباد کے 6قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی-
بی آئی اینڈ جے جیل بہاولپور کے 1قیدی، سنٹرل جیل بہاولپور کے 125قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان کے 38قیدیوں اور ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کے 80قیدیوں کی سزاؤں میں کمی۔