کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری

 
0
34159

لاہور جون 10 (ٹی این ایس): لاہورہائیکورٹ نے کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کردیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری شاہد اقبال کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں پنجاب حکومت اور ڈی جی فوڈ پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ بچپن سے گھر میں کھلا دودھ استعمال کر رہے ہیں،ڈی جی فوڈ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے فریش دودھ کی فروخت پر پابندہ لگا دی۔فریش دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کرنا آئین کے آرٹیکل 8،18 اور 36 کی خلاف ورزی ہے۔عدالت فریش دودھ کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔