آمدنی سے زائد جائیداد بنانے پر کیسکو کے سابق اکاؤٹنٹ کو گیارہ سال قید اور57لاکھ سے زائد جرمانہ کی سزاسنادی

 
0
77122

کوئٹہ جولائی19(ٹی این ایس): کوئٹہ کی احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد جائیداد بنانے پر کیسکو کے سابق اکاؤٹنٹ کو گیارہ سال قید ،اور57لاکھ سے زائد جرمانہ کی سزاسنادی،تفصیلات کے مطابق بدھ کو احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر نے آمدنی سے زیادہ جائیداد اور اثاثے بنانے کے کیس میں سابق ڈویژنل اکاؤٹنٹ سول ورک کیسکو محمد حنیف کو گیارہ سال قید 57لاکھ18ہزار722روپے جرمانے جبکہ اسکی ساتھی ٹھکیدار عاصم کوتین سال قید اور تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کی سزا سنائی ،سماعت کے دوران نیب کے سنےئر پراسکیوٹر راشد زیب گولڑہ بھی موجود تھے ،واضع رہے نیب نے ملزمان کے خلاف ناجائز اور آمدن سے زائد اثا ثے بنا نے کا ریفرنس دائرکیا تھا